Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کا یہ نیا روپ کس نئی فلم کیلئے ہے؟ ویڈیو وائرل

بالی وڈ کے سپراسٹارعامر خان کے نئے روپ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

سوشل میڈیا پر عامر خان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ایک مقامی ہوٹل کے باہر ان کے استقبال کے لئے مداحوں کی اکثریت  بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔

 سپر اسٹارنے وہاں پہنچتے ہی خوشگوار موڈ میں مداحوں  سے مصافحہ  کیا اور بات چیت کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی وہ عامر خان کا نیا روپ تھا، وہ ایک نئے بالوں کے انداز اور حلیے میں نظر آئے ، جسے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

ذرائع کے مطابق عامر خان نے فلموں میں اداکاری کرنے سے مختصروقت کے لئے وقفہ لے لیا ہے اور اب وہ صرف فلمیں پروڈیوس کر رہےہیں۔

حال ہی میں انہوں نے لاہور 1947  کے ٹائٹل سے ایک فلم پروڈیوس کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں سپر اسٹار سنی دیول مرکزی کر دار ادا کریں گے۔

عامر خان کی گزشتہ سال ریلیز ہو نے والی فلم لال سنگھ چڈھا باکس آفس پراچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی۔

لال سنگھ چڈھا گزشتہ سال 11 اگست کو ریلیز کی گئی تھی ، جس نے 16 اگست تک محض 46 کروڑ روپے کمائے تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ایک ہفتے کی کمائی عامر خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ایک دن کی کمائی سے بھی 30 کروڑ روپے کم ہے۔

ذرائع کے مطابق ’لال سنگھ چڈھا‘ کوعامر خان کے کیرئیر کی ناکام ترین فلم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں ان کے مدمقابل کرینہ کپور نے مرکزی کردار اداکیا تھا، جو اس سے قبل بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس میں بھی ان کے ہمراہ جلوہ گر ہوئی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں