Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوان فلم کے گانے’چلیا‘پر رقص کرتی لڑکیاں وائرل ہو گئیں

بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے بھارتی سینیما میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور کامیابی کا سلسلہ اب بھی تیزی سے جاری ہے۔

گزشتہ ماہ  7 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے اپنے پہلے ہی دن 100 کروڑکی کمائی کا ہندسہ عبور کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

شاہ رخ خان بالی وڈ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں کے بھی بادشاہ ہیں، دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں شمار کی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر دو نوجوان لڑکیوں کی ایک ویڈیو سب کی توجہ کامرکز بن گئی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ یہ دونوں نیو یارک کے مشہور پل ’بروک لین‘  پرفلم جوان کے ہٹ گانے ‘چلیا’ پر رقص کر رہی ہیں۔

جہاں ایک طرف صارفین کو ان کی پرفارمنس بے حد پسند آئی وہیں  شاہ رخ خان بھی اسے نظر انداز نہ کر سکے اور ٹوئٹر پر اسے ری پوسٹ کرکے  لکھا کہ یہ حیرت انگیز ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں