بالی وڈ کے اداکار ٹائیگر شروف اور کریتی سینن کی نئی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’گنپتھ‘ کے پوسٹر اور ٹیزر کے بعد پہلا گانا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس گانے میں ٹائیگر شروف اور کریتی سینن کی جوڑی کو اپنی رقص میں مہارت کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور یہ فلمی جوڑی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
گانا دیکھیں:
View this post on Instagram
اس ایکشن فلم میں ٹائیگر شروف، کریتی سینن اورامیتابھ بچن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
یہ فلم دنیا بھرکے تھیٹرز میں 20 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
فلم کا ٹریلر دیکھیں:
View this post on Instagram
اس فلم میں ٹائیگرشروف کے ساتھ اداکارہ کریتی سینن کو پہلی مرتبہ ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔
یہ فلمی جوڑی اس سے قبل سال 2014 میں ہٹ فلم ’ہیروپنتی‘ میں ساتھ جلوہ گر ہوئی تھی ، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف جلد ہی اداکار سنجے دت کے ساتھ ایک کامیڈی فلم ’ماسٹر بلاسٹر‘میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز اے ناڈیاڈوالہ ایک بار پھر کامیڈی فلم لانے کیلئے تیار ہیں اور اپنے اس نئے پروجیکٹ کے لیے انہوں نے سنجے دت کے ساتھ ٹائیگر شروف کوکاسٹ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ ہانگ کانگ، مکاؤ اور چین میں کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















