پاکستان کے معروف اداکار عامر گیلانی نے اپنی 30ویں سالگرہ اہلیہ اور اداکارہ ماورا حسین، والدین اور بہن کے ہمراہ سادگی سے منائی جس کی تصاویر اور یادگار لمحات انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔
سالگرہ کی تقریب میں عامر گیلانی نیلے رنگ کے شارٹس اور کریم رنگ کی شرٹ میں نظر آئے جبکہ ماورا حسین نے کریم رنگ کی پینٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی کاٹن شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔
اداکار نے اپنی 30ویں سالگرہ کے موقع پر چار منفرد انداز کے کیک بھی کاٹے۔ ان میں سے ایک کیک پر ان کے مقبول ڈرامے “زنجیریں” کے آخری منظر کی تصویر بنائی گئی تھی جس میں ان کے کردار کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔
View this post on Instagram
عامر گیلانی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے 30 برس کے ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اہلخانہ، دوستوں اور مداحوں کی محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے اپنی اہلیہ ماورا حسین کے لیے ایک محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔
یاد رہے کہ عامر گیلانی نے اپنے فنی سفر کا آغاز ہم ٹی وی کے ڈرامے “ثبات” سے کیا تھا، جس میں ماورا حسین کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا۔















