لاہور: مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے معاملے سے متعلق اہم مقدمے کی تفتیش کے دوران ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور محمد علی وسیم کو تبدیل کردیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے محمد علی وسیم کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق محمد علی وسیم کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ محمد علی وسیم کی تعیناتی کے دوران ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق محمد علی وسیم پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر ہیں۔
واضح رہے کہ مقدمے کی تحقیقات اب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نئے سرے سے کرے گی۔
















