Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلال عباس دولہا بن گئے؟ وائرل تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا

بلال عباس کی دولہا بنے تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

پاکستانی شوبز کے مقبول اداکار بلال عباس خان کی دولہا بنے نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر کئی مداح پہلی نظر میں اداکار کی شادی سمجھ بیٹھے۔

دراصل بلال عباس معروف فیشن برانڈ کے نئے نکاح فوٹو شوٹ کا حصہ بنے ہیں جس میں وہ روایتی دولہا کے روپ میں نظر آئے۔

فوٹو شوٹ کے دوران بلال عباس نے سفید شیروانی زیب تن کی جس پر سلور اور سیکوئن ورک نمایاں تھا جبکہ ان کے ساتھ موجود ماڈل آف وائٹ اور سلور عروسی لباس میں دکھائی دیں۔

مسجد میں کیے گئے اس فوٹو شوٹ میں دیگر ماڈلز کو بھی خاندان کے افراد کے روپ میں شامل کیا گیا جس کے باعث پورا منظر کسی حقیقی نکاح کی تقریب کا تاثر دے رہا تھا۔

بلال عباس کی مسکراتی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئیں اور متعدد مداح انہیں دولہا کے روپ میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ایک مداح نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں لیکن بلال عباس کو دولہا کے روپ میں دیکھ کر انہیں بھی ’منی ہارٹ اٹیک‘ آگیا۔

تاہم مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بلال عباس نے شادی نہیں کی بلکہ ان کا دولہا روپ صرف فیشن فوٹو شوٹ کا حصہ تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version