Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارہ خان اور فلک شبیر نے مداحوں کو خوبصورت سرپرائز دے دیا

سارہ خان اور فلک شبیر کی دوسری بیٹی رانیہ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

سارہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک خوبصورت خاندانی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر فلک شبیر اور ننھی رانیہ کے ہمراہ نظر آئیں۔ تصویر میں تینوں نے ایک جیسے سفید باتھ روبز پہن رکھے ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر نے رواں سال مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

جوڑے نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رانیہ کی آمد سے ان کے خاندان میں خوشیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی پہلی بیٹی عالیانہ فلک اکتوبر 2021 میں پیدا ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version