پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا کو کینڈا میں داخلے سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو کینیڈین حکام نے نائیگرا فال باڈر سے ڈیپورٹ کر دیا وہ ایک شو میں شرکت کے لیے امریکہ سے کینڈا جا رہی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کو گھنٹوں نیاگرا فال کینڈا بارڈر پر روک کر رکھا گیا اور پھر ان کے ڈیپورٹیشن کے آرڈر نکال کر ڈیپورٹ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائیکو کیوں کہا؟ انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا میزبان پر برہم
ذرائع نے بتایا کہ ارتضا ارباب عرف میرا کو انٹرویو کے دوران معلوم ہوا کہ ان کا کینیڈا داخلہ پر پابندی عائد ہے میرا چند ماہ قبل اپنی فلم سائیکو کی پروموشن کے لیے گیلیگری میں اسٹیج پر پرفارم کیا تھا تاہم دورے کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرنے کا اجازت نامہ نہ ہونے پر ان کی کینڈا میں انٹری بیں کر دی گئی تھی۔
اداکارہ میرا کینڈین فیڈرل کورٹ میں اپیل داخل کر سکتی ہیں۔
