Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انور مقصود کا آخری اسٹیج ڈرامہ کون سا ہوگا؟ نام سامنے آگیا

انور مقصود نے آخری اسٹیج ڈرامہ لکھنے کی وجہ بتا دی

پاکستان کے معروف ادیب، ڈرامہ نگار اور اداکار انور مقصود نے اپنے نئے اور آخری اسٹیج ڈرامے ’تھانہ نہ دھیم تھانہ‘ پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انور مقصود نے بتایا کہ میرا اسٹیج ڈرامہ ’ہاؤس اریسٹ‘ آخری ڈرامہ ہونا تھا تاہم حالات کے باعث مجھے ایک اور ڈرامہ لکھنا پڑا۔

انور مقصود کا شمار پاکستان کی نمایاں ادبی اور فنکارانہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ڈرامہ نگاری، طنز و مزاح، میزبانی، اداکاری، نغمہ نگاری اور مصوری کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں، ان کا فنی سفر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔

انور مقصود کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس نے ادب اور فنونِ لطیفہ کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی بہنوں میں معروف ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا، ممتاز شاعرہ زہرا نگاہ اور ٹی وی میزبان و مصنفہ زبیدہ طارق شامل ہیں۔

انور مقصود کی سوانح عمری ’الجھے سلجھے انور‘ کے عنوان سے شائع ہوچکی ہے جس کی تقریبِ رونمائی بھی کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

ان کے نئے اسٹیج ڈرامے کے اعلان نے ان کے مداحوں میں دلچسپی پیدا کر دی ہے جو ان کے مخصوص طنزیہ اور مزاحیہ انداز کو ایک بار پھر اسٹیج پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version