Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امر خان کی اداکاری کے سوشل میڈیا پر چرچے؛ مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

ڈرامہ سیریل ’مٹی دے باوے‘ میں امر خان کی جذباتی اداکاری نے مداحوں کو حیران کردیا

پاکستانی ڈرامہ سیریل ’مٹی دے باوے‘ میں اداکارہ امر خان کی دل چھو لینے والی پرفارمنس نے ناظرین کو متاثر کردیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں زریہ کا کردار نبھانے والی امر خان نے ایک جذباتی منظر میں پنجابی گانے کے ذریعے اپنے کردار کے دکھ اور تکلیف کو اس انداز میں پیش کیا کہ مداح ان کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

وائرل ہونے والے منظر میں اداکارہ سیاہ لباس میں لکڑی کے دروازے کے قریب کھڑی دکھائی دیتی ہیں جبکہ ان کے ہاتھ میں ایک جوڑے کی فریم شدہ تصویر موجود ہے۔ تصویر کو دیکھتے ہوئے پنجابی گانا گانے کے دوران ان کے چہرے کے تاثرات اور آنکھوں میں نمایاں درد کردار کی اندرونی کیفیت کو مؤثر انداز میں بیان کرتے ہیں۔

یہ منظر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا تو صارفین نے کمنٹس میں اداکارہ کی پرفارمنس کو سراہا۔ ایک صارف نے ان کی اداکاری کو ’نیکسٹ لیول‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امر خان نے آنکھوں میں درد لیے پنجابی گانے کے ذریعے جذبات کی بہترین عکاسی کی۔

ایک اور صارف نے حیرت اور تعریف کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’امر خان کی اداکاری، او مائی گاڈ!‘

امر خان کی اس پرفارمنس کو ملنے والی پذیرائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈرامے کے اس جذباتی منظر نے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version