آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی ایک عام وجہ تو یہ ہے کہ جب کوئی شخص متعدد راتیں صحیح سے نہیں سو پاتا تو اس کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ظاہر ہونے لگتے ہیں۔
اس سے متعلق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تھکن اور نیند کی کمی ہماری آنکھوں کے گرد خون کی گردش کو سست روی کا شکار بنا دیتی ہے جس کی وجہ سے حلقے ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی بنانے کے راز اب آپ کے ہاتھ
آج ہم آپ کو ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔
سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے ٹماٹر کا استعمال
وٹامن سی سے بھرپور لال ٹماٹر سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، ٹماٹر قدرتی طور پر نہ صرف حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ جلد کو ملائم بھی بناتا ہے۔
ایک چمچ ٹماٹر کے رس میں ایک چمچ لیموں کا رس ملاکر آنکھوں کے نیچے لگالیں اور اسے 10 منٹ تک لگے رہنے دیں۔
بعد میں اسے پانی سے صاف کرلیں، مطلوبہ نتائج حاصل ہونے تک یہ عمل دن میں دو مرتبہ دہرائیں ۔
برف کا استعمال
برف کے استعمال سے نہ صرف آنکھوں کے حلقے ختم ہوں گے بلکہ آپ کی جلد بھی صحت مند اور بہتر ہوجائے گی، برف کا ایک ٹکڑا لیں اور اس سے آنکھوں کے گرد ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔
سبز چائے کے ٹی بیگز
سبز چائے کا ٹی بیگ پانی میں بھگو کر فریج میں رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے پر اب اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں اور آنکھیں بند کر کے آرام سے لیٹ جائیں، اس عمل کو بار بار دہرانے سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے؟ ایلوویرا میں یہ چیز مکس کرکے لگائیں
کھیرے کا استعمال
کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں کے گرد گہری رنگت کو صاف کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتے کیونکہ ان میں جلد کو ہلکا کرنے کے ساتھ تیزابی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔
کھیرے کے ٹکڑوں کو 10 سے 15 منٹ تک آنکھوں پر رکھنے سے بھی آپ آنکھوں کے نیچے حلقوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
