Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈپریشن کی وہ علامات جو جسم پر ظاہر ہوتی ہیں؛ جانیے

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ڈپریشن ایک ذہنی مرض ہے تو اس کی علامات بھی دماغی مسائل پر ہی مبنی ہوں گی لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

کیونکہ ڈپریشن کے شکار افراد کو دماغی مسائل کے ساتھ جسمانی مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے، آج ہم آپ کو ڈپریشن کی جسمانی علامات کے بارے میں بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ ڈپریشن کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

سردرد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے

ڈپریشن کے مریضوں کے لیے کسی بھی قسم کی دائمی تکلیف کی شدت بدتر ہوسکتی ہے۔

مثال کے طور پر ان مریضوں کو آدھے سر کے درد کی تکلیف کا اکثر سامنا ہوتا ہے جس کی شدت بدترین ہوتی ہے۔

نیند کے مسائل

ڈپریشن کے شکار اکثر افراد کی نیند بری طرح متاثر ہوتی ہے، ان کو نیند ہی نہیں آتی یا بہت جلد آنکھ کھل جاتی ہے۔

مگر کچھ مریض ایسے ہوتے ہیں جو معمول سے بہت زیادہ وقت تک سونے لگتے ہیں۔

 جسمانی تکلیف کا احساس مختلف انداز سے ہوتا ہے

ڈپریشن سے اعصابی خلیات کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ خلیات جسمانی تکلیف کی تفصیلات کا تجزیہ بھی کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ متعدد طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد کو تکلیف کا احساس دیگر افراد کے مقابلے میں مختلف انداز سے ہوتا ہے۔

کمر درد

ڈپریشن کے شکار افراد میں کمر درد کی شکایت بھی کافی عام ہوتی ہے جبکہ مسلز میں کھچاؤ اور جوڑوں میں تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔

کھانے کی خواہش یا جسمانی وزن میں تبدیلی

ڈپریشن کے شکار کچھ افراد کو بھوک نہیں لگتی جبکہ کچھ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے لگتے ہیں، اس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں اضافہ یا کمی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن کو خاموش قاتل کیوں کہاجاتا ہے؟

سینے میں تکلیف

سینے میں تکلیف کی شکایت بھی ڈپریشن کے مریضوں میں سامنے آتی ہے اور ڈپریشن کے شکار افراد میں امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے مسائل

ڈپریشن کے مریضوں کو اکثر نظام ہاضمہ کے مسائل جیسے قے، متلی، بدہضمی یا قبض کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version