کیا آپ آنکھوں کو مسلنے کے نقصانات جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
دنیا بھر میں اکثر لوگوں کو اپنی آنکھیں مسلنے کی عادت ہوتی ہے کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ اس طرح کرنے سے ان کی تھکاوٹ دور ہو رہی ہے لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت بینائی کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے؟ خاص طور پر اگر آپ زیادہ طاقت سے یا اکثر آنکھوں کو مسلنے کے عادی ہوں۔
آنکھوں کو مسلنے کے نقصانات
یہ بھی پڑھیں؛ آنکھیں سُرخ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ جانیے
چشمے کی ضرورت
ماہرین کے مطابق آنکھوں کو مسلنے سے قرنیہ کی ساخت متاثر ہوتی ہے اور بینائی کمزور ہوتی ہے، جس کے باعث چشمے کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
آنکھوں کے گرد دانے
آنکھوں کو مسلنے کے نتیجے میں آنکھوں کے اردگرد دانے نکل آتے ہیں جو کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔
آنکھوں میں انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہے
اس عادت کے نتیجے میں آنکھوں کے مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھتا ہے کیونکہ ہاتھوں سے جراثیم آنکھوں میں منتقل ہوتے ہیں۔
جھریاں
ماہرین کے مطابق آنکھوں کے مسلنے سے اردگرد کی جِلد کی موٹائی بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں جھریاں نمودار ہوتی ہیں۔
روشنی چبھنے لگتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کو اکثر مسلنے سے خون کی شریانوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں جس کے باعث تیز روشنی چبھنے لگتی ہے۔
سیاہ حلقے
اس عادت کے نتیجے میں آنکھوں کے اردگرد جِلد کی رنگت برقرار رکھنے والا ہارمون زیادہ بننے لگتا ہے جس کے نتیجے میں سیاہ حلقے نظر آنے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ آپ کی آنکھیں آپ کی شخصیت سے متعلق کونسے راز بتاتی ہیں؟
موتیا کی شدت بدترین ہو سکتی ہے
جب آپ آنکھیں مسلتے ہیں تو آنکھوں کے سیال سے بھرے اندرونی چیمبرز پر دباؤ بڑھتا ہے جس سے موتیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔
سرخی مائل آنکھیں
ماہرین کے مطابق اس عادت کے نتیجے میں آنکھوں میں سرخی بڑھ جاتی ہے جبکہ آنکھوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے آپ تھکاوٹ کے شکار ہیں۔




















