ماہرین نے ایسے رویے بتائیں ہیں جن کی مدد سے آپ عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہ سکتے ہیں۔
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شریک حیات سمیت دیگر افراد سے اچھے تعلقات سے بڑھاپے میں متعدد امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اس تحقیق کا آغاز 1996 میں ہوا تھا اور اس میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 45 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کو شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑھتی عمر میں دماغ کو جواں رکھنے کے لیے یہ 12 طریقے آزمائیں
ان خواتین سے ہر 3 سال بعد معلوم کیا گیا کہ شریک حیات، خاندان کے افراد، دوستوں اور دفتری ساتھیوں سے ان کا تعلق کس حد تک مضبوط ہے۔
ان خواتین کی صحت کا جائزہ 20 سال تک لیا گیا تاکہ مختلف امراض جیسے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب، فالج، ڈپریشن، انزائٹی یا دیگر کی شرح معلوم ہو سکے۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ سماجی تعلقات پر عدم اطمینان ظاہر کرنے والی خواتین میں متعدد امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور تحقیق کی گئی جس میں 1417 افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور جائزہ لیا کہ انہوں نے 4 دہائیوں میں کتنی ورزش کی۔
اس تحقیق کے دوران لوگوں سے 36، 43، 53، 60 اور 69 سال کی عمر میں 5 بار سرویز کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دماغ کو توانا رکھنے میں مددگار 6 آسان ٹپس
نتائج سے معلوم ہوا کہ کسی بھی عمر میں ورزش کرنے یا جسمانی سرگرمیوں سے بڑھاپے میں دماغی افعال کی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔




















