دنیا کی بڑی آبادی نیند کی کمی کا شکار ہے جس کے لیے وہ کئی طرح کی ادویات کا استعمال بھی کرتی ہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس پر عمل کر کے آپ صرف دومنٹ میں سو سکتے ہیں۔
اس طریقے کے تحت آہستہ اور گہری سانس لیتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کرلیں، جس کی وجہ سے آپ کے چہرے کی پیشانی سے لیکرمنہ اور زبان تک کے پٹھے ہلکے ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزنی کمبل کا گہری نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
گردن کے پٹھوں کو آرام دینے کے لئے دائیں بازو کے اوپر کے حصے سے شروع کرتے ہوئے نیچے کی جانب آئیں جس کا مقصد اپنے بازؤں اور ہاتھوں کو آرام دینا ہے، اسی عمل کو بائیں بازو پر دہرائیں ساتھ ہی گہری سانس لیتے رہیں۔
سینے میں آرام کے لئے آہستہ اور گہری سانسیں لیتے رہیں جس کی وجہ سے آرام حاصل ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی اپنی ٹانگوں کو آرام دیں جس میں دائیں ران سے لیکر گھٹنے، ٹخنے، پاؤں اور اس کی انگلیوں کو آرام دہ کریں، پھر یہ عمل بائیں ٹانگ پر بھی کریں۔
دماغ کو سکون دینے لے لئے کسی بھی چیز کے بارے میں نہ سوچنا مشکل ہے لیکن ہر رات کو معمول کے مطابق یہ عمل کرنے سے فائدہ ہوگا ساتھ ہی یہ تصور کریں کہ آپ ایک آرام دہ جگہ پر سو رہے ہیں، ”سوچنا نہیں ہے“ اس جملے کو 10 سیکنڈ تک دہرایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رات گہری نیند کے لیے دن روشنی میں گزاریں
اس طریقے پر عمل کر کے آپ باآسانی اپنی نیند پوری کر سکتے ہیں اور ڈپریشن، ذہنی تناؤ یا دائمی سر درد جیسی بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔




















