Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانی میں زیادہ دیر رہنے سے انگلیوں پر جھریاں کیوں پڑجاتی ہیں؟ وجہ جان لیں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پانی میں زیادہ دیر رہنے سے انگلیوں پر جھریاں کیوں پڑجاتی ہیں۔

ابتدائی طور پر جھریوں کی وجہ جلد میں پانی کے جذب ہونے کو سمجھا جاتا تھا تاہم حالیہ مطالعات نے اسے غلط ثابت کیا ہے۔

پانی کی وجہ سے انگلیوں میں جھریاں پڑنے کے عمل کے پیچھے دراصل اعصابی نظام کار فرما ہے۔

پانی میں ڈوبنے پر اعصابی نظام جلد کی اوپری تہوں میں خون کی نالیوں میں تھوڑا تغیر لے آتا ہے، اس تبدیلی کی وجہ سے جلد سکڑ جاتی ہے اور جھریاں نمایاں ہوجاتی ہیں۔

یہ ردعمل گیلے ماحول میں گرفت کو بڑھانے کیلئے ہوتا ہے اور اشیاء کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید برآں جھریاں پڑنے کا یہ عمل ایک خود مختار اعصابی نظام کے تحت ہوتا ہے۔

یہ ان افراد میں نہیں ہوتا ہے جن کی انگلیوں میں کوئی اعصابی حسیات کا نقص ہو، یہ ایک عارضی اور بے ضرر ردِعمل ہے جو جلد کے خشک ہونے کے بعد معمول پر آجاتا ہے۔