دودھ ایک مکمل غذا ہے جو آپ کو صحت مند رکھنے ساتھ کئی امراض سے بھی بچاتا ہے تاہم اب یہ جلد کی حفاظت اور دلکشی بڑھانے میں اہم کرادار ادا کر رہا ہے یہی وجہ ہے خواتین کی بڑی تعداد اسے اہم غذا کو اپنی اسکن کیئر روٹین میں شامل رکھتی ہیں۔
دودھ کچا ہو یا ابلا ہوا دونوں صورتوں میں جلد کی دیکھ بھال میں بے حد کار آمد ثابت ہوتا ہے یہاں پر کچے دودھ کے چند فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔
قدرتی کلینزر
کچے دودھ میں لیکٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو بہت ہی نرمی سے جلد کو ایکسفولیٹ کرتا ہے اس طرح چہرے پر جمی کھردری جلد میل اور گرد کو صاف کرتا ہے یہ بلکل کسی کلینزر کی طرح کام کرتا ہے جو آپ کی جلد صاف کر کے تازگی فراہم کرتا ہے۔
مؤسچرائزر
کچا دودھ ایک بہترین قدرت مؤسچرائذر ہے یہ جلد کو نمی فراہم کرکے ہائیڈریٹ رکھتا ہے، جلد مؤسچرائزر کے جذب ہونے کی وجہ سے خشک جلد سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ خاص طور پر خشک اور حساس جلد کے لیے بہترین ہے۔
نکھری رنگت
کچے دودھ میں موجو لیکٹک ایسڈ جلد کی ساخت کو بہتر بناتا ہے اور چہرے کے داغ دھبوں کو دور کر رنگت کو نکھرتا ہے، جلد کی جلن کو کم کرتا ہے کچے دودھ میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہے جو جلد کی جلن کو دور کرنے مدد گار ثابت ہوتی ہے یہ ایک نہایت اارام دہ ٹوٹکا ہے جلد کی سرخی کا۔
عمر رسیگی کے اثرات سے محفوظ رکھے
کچے دودھ میں موجود وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس عمر رسیدگی کے اثرات جیسے فائن لائنز اور جھریوں کو دور کرنے میں مددفراہم کرتے ہیں، جس سے جلس جواں اور ہموار دکھائی دیتی ہے۔




















