Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ آسٹریلیا کے نشریاتی حقوق ریکارڈ بلین ڈالر میں فروخت

کرکٹ آسٹریلیا نے ملک میں کرکٹ کے نشریاتی حقوق ریکارڈ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ بورڈ نے کھیل کے نشریاتی حقوق ریکارڈ 1.5 بلین ڈالرز میں فروخت کر دیئے ہیں، بورڈ نے اس معاہدے کو ایک اہم تجارتی معاہدہ قرار دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹی وی فوکسٹیل گروپ اور فری ٹو ایئر سیون ویسٹ میڈیا نامی گروپ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو 1.5 ڈالر میں مزید 7 سال تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ دونوں میڈیا گروپس آسٹریلوی سرزمین پر ہونے والے ٹیسٹ میچز، ون ڈے میچز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے علاوہ بگ بیش لیگ نشر کرنے کے مجاز ہوں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے نشریاتی معاہدے کے مطابق بگ بیش لیگ کے 61 میچز کو کم کر کے 43 میچز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

نشریاتی حقوق کا یہ نیا معاہدہ 2024 کے وسط میں شروع ہوگا جب موجودہ 6 سالہ معاہدہ ختم ہو گا، اس معاہدے کے تحت کرکٹ آسٹریلیا کو ہر سال 19 ملین ڈالرز کا فائدہ ہو گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس اضافی آمدنی سے آسٹریلیا میں کرکٹ کی تمام سطحوں پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ نک ہاکلی نے کہا کہ ہمیں فوکسٹیل گروپ اور سیون کے ساتھ ایک بہتر معاہدے کے تحت اپنی نشریاتی شراکت داری جاری رکھنے پر خوشی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ نک ہاکلی کے مطابق یہ معاہدہ آسٹریلوی کرکٹ کے لیے ایک اہم تجارتی فیصلہ ہے۔

نک ہاکلی نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہم کرکٹ کو مضبوط رکھنے کے لیے اہم کمیونٹی پروگراموں کی فراہمی، رضاکاروں کی مدد اور شرکت کو بڑھانا جاری رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں