Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی حکام کرکٹ پچز کی تیاری میں مداخلت نہ کریں، سائمن ڈول

معروف کرکٹ کمنٹیٹر سائمن ڈول نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کرکٹ پچز کے انتظام میں مداخلت نہ کریں.

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن ڈول نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف کے کام میں مداخلت نہ کریں اور انہیں اپنا کام کرنے دیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے بنائی جانے والی بیٹنگ پیراڈائز اور بے جان پچز کی وجہ سے پی سی بی پر کافی تنقید کی گئی تھی۔

WATCH: Simon Doull raves about Babar Azam on the commentary during  England-New Zealand Test

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے فلیٹ پچ نے مزید تنقید کو جنم دیا تھا جس کے بعد عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے سپورٹنگ اور جاندار پچ تیار کی جائے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران ڈول نے کہا کہ بورڈ کے کرتا دھرتا کو اپنی ناک نیچے کرنی ہو گی۔

کمنٹیٹر سائمن ڈول دوسرے ٹیسٹ میں پچ سے مایوس ہوئے اور انہوں نے مزید جاندار وکٹوں کی حوصلہ افزائی کی تاکہ پاکستانی بولرز اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ پچ پر کوئی گھاس نہیں ہے یہ پچز بولرز کے کیرئیر سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

“سائمن نے متنبہ کیا کہ اگر آپ اس قسم کی بے جان پچز تیار کرنے جا رہے ہیں تو آپ کھلاڑیوں سے وہی کام کرنے کی توقع نہیں کر سکتے جو وہ فرسٹ کلاس لیول پر کر رہے ہیں۔

سائمن ڈول نے فرسٹ کلاس اور ٹیسٹ دونوں میچوں کے لیے ایک جیسی وکٹوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا، “یہ باؤلرز کی مدد کرے گا اور پاکستان کرکٹ کی مدد کرے گا۔”

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں