Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمیز راجہ کی پی سی بی میں پینشن لگ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کے پینشن کیس کی منظوری دے دی

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین رمیز راجہ نے چیرمین شپ ختم ہونے پر اپنی پینشن کی اہلیت کے بارے میں بورڈ کو آگاہ کیا، جس کے بعد پی سی بی نے ان کی پینشن کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ بورڈ میں رہتے ہوئے سروسز رولز کے مطابق رمیز راجہ پینشن کے اہل نہیں تھے، رمیز راجہ چئیرمین شپ کے دوران 60 برس کے ہوئے۔

پی سی بی کے قوانین کے مطابق 60 برس کی عمر کے افراد پینشن لینے کے مجاز ہیں۔

پی سی بی کے قوانین کے تحت رمیز راجہ 1 لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ پینشںن حاصل کریں گے.

متعلقہ خبریں