عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی کی سربراہی کےعہدے سے ہٹانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کو پارٹی کی سربراہی کےعہدے سے ہٹانے کی درخواست کاتحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کےخلاف الیکشن کمیشن کو تاحکم ثانی کارروائی سے روکنے کےحکم میں توسیع کردی۔
لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ عدالت عمران خان کی درخواست پرفل بنچ بنانے کی سفارش کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتی ہے۔
جسٹس جواد حسن نےتحریری فیصلہ جاری کیا۔
آج ہونے والے سماعت کا احوال:
سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی کی سربراہی کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پرعدالت نے کیس کی مذید سماعت کےلیے فل بنچ بنانے کی سفارش کردی۔
لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی کی سربراہی کےعہدے سے ہٹانے کےلئے درخواست کی سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے دلائل دیے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب داخل کرنے کےلئے مہلت طلب کرلی۔




















