لاہورمیں واقع میاں میراسپتال میں پولیو مہم کا اففتاح کرنےکے بعد پولیومہم کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور محمد علی نے میاں میر اسپتال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی لاہور محمد علی نے میاں میراسپتال میں پولو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سال 2023 کی پہلی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 16 جنوری سے ہو گا.
ڈی سی لاہور محمد علی کا کہنا ہے کہ پولیو مہم 16 جنوری سے 22 جنوری 2023 تک جاری رہے گی جس میں پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور اس پولیو مہم میں 6360 ٹیمیں حصہ لیں گی.
’پولیو ورکرز پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں گے‘ ڈی سی لاہور
ڈی سی لاہور نے اس حوالے سے کہا کہ 20 لاکھ پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف پورا کیا جائے گا.جس میں لاری اڈہ بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور اسکولوں میں ٹیمیں جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی.
انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں ٹرانزٹ ٹیمیں فکسڈ ہیں جو بچوں کو پولیو کے دو قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے بھی پلائیں گی اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر انسداد پولیو مہم سے بریفنگ بھی لی جائے گی.
ڈی سی لاہور نے والدین کو پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنےپر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین پولیو کے دو قطرے اپنے بچوں کو لازمی پلائیں۔



















