Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، جماعت اسلامی کی توہین عدالت کی درخواست دائر

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے کے ممکنہ التوا کے معاملے میں جماعت اسلامی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے کے ممکنہ التوا کے معاملے میں جماعت اسلامی نے توہین عدالت کی درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر ناصر حسین اور شرجیل انعام میمن کو فریقین بنایاہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ انتخابات روکنے کے لیے مراسلہ لکھنے پر وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست جماعت اسلامی کے منعم ظفر اور سیف الدین کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

جماعت اسلامی نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ بلدیاتی اداروں کی مدت 30 اگست 2020 کو ختم ہوچکی ہے قانون کے مطابق 120 میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے 12 جنوری کو حلقہ بندیاں واپس لے لی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے

درخواست میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کی دھمکی پرسندھ حکومت نے الیکشن ملتوی کرنے کی دربارہ درخواست دی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا واضح طورپر توہین عدالت ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، منسٹر لوکل گورنمنٹ ناصر شاہ اور شرجیل میمن ذمہ دار ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی لیگل ایڈ کمیٹی نے کہا کہ 120 دن کے اندر انتخابات ہونا تھے۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا انتخابات کا لیکن اس کے باوجود الیکشن مؤخر کرایا گیا۔

جماعت اسلامی کی لیگل ایڈ کمیٹی نے کہا کہ حکومت سندھ بھی حامی تھی کہ انتخابات ہوں لیکن ایم کیو ایم الیکشن نہیں کروانا چاہتی۔  بائیکاٹ کرنے سے ایم کیو ایم شرماتی ہے۔ الیکشن رکوانا عدالتی احکامات کی خلاف ہے۔ اس درخواست میں مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارسیف الدین ایڈوکیٹ نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے حکم پر انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا اگر الیکشن نا ہوئے تو یہ توہین عدالت ہے۔ اگر الیکشن نہ ہوئے تو جماعت اسلامی عدالت کا راستہ بھی اختیار کرے گی، جماعت اسلامی سڑکوں پر ہوگی۔ یہ کہاں تک بھاگیں گے یہ جہاں جہاں جائیں گے ہم ان کے پیچھے ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

متعلقہ خبریں