Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب؛ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں شادی ہالوں کی چیکنگ

 تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پرصوبہ بھر کے417 معروف شادی ہالوں کی چیکنگ کی گئی ہےجس میں ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے 2 شادی ہالز کی پروڈکشن بند کردی گئی جبکہ 94 شادی ہالز پر بھاری جرمانے عائد کردئیے گئے اور 281 ہالز کووارننگ جاری کردی گئی۔

’انتظامات میں بہتری کے لیے417 شادی ہالوں کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے‘ ڈی جی فوڈاتھارٹی

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثرریاض ملک کا کہنا ہے کہ باسی کھانوں کی موجودگی پر2 ہالز کی پروڈکشن بند کر دی گئی ہےجبکہ زائدالمیعاد گوشت، گلی سڑی سبزیاں اور کھلے ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پربھی سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

 علاوہ ازیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کچن ایریا میں واش روم اور حشرات کی بھرمارکے ساتھ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ہیں جس کی بناء پر94 شادی ہالوں کو بھاری جرمانےعائد کیے گئےہیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ پنجاب میں سالانہ چیکنگ شیڈول کےعلاوہ شادی ہالوں کی سرپرائزچیکینگ بھی کی جاتی ہے ۔

مدثرریاض نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہرچھوٹے بڑے فوڈ بزنس کو قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنانا انتہائی لازم ہے اورحفظانِ صحت کےاصولوں کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں