شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اب تک کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے اور سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کرکے تحریک انصاف کےنام نہاد بیانئے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، امیدوار اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے۔ اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے۔ سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے اور تحریک انصاف کے نام نہاد بیانئے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 16, 2023
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت دراصل عوام کی طرف سے دیا گیا اعتماد کا ووٹ ہے۔
کراچی، جامشورو، حیدرآباد، دادو، جوہی، سیہون، خیرپور ناتھن شاہ، مٹیاری اور ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں پیپلزپارٹی کا تیر چلا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے اور سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نام نہاد بیانئے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔



















