Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بی پی ایل 2023: خوشدل شاہ کا لاٹھی چارج، کومیلا وکٹورینز کی فتح

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 2023 میں کومیلا وکٹورینز کے خوشدل شاہ کی جارحانہ اننگ نے ٹیم کو فتح دلا دی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2023 کے 17ویں میچ میں کومیلا وکٹورینز نے خوشدل شاہ کی جارحانہ اننگ کی بدولت ڈھاکہ ڈومینیٹرز کو شکست دے دی۔

وکٹورینز نے اسکور بورڈ پر 184/4 کا چیلنجنگ ٹوٹل پوسٹ کیا اور 33 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز نے 47 گیندوں پر 55 رنز کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور وہ ناقابل شکست رہے۔

کومیلا وکٹورینز کے امرالکیس نے 33، جانسن چارلس 20 رنز کی عمدہ شراکت اور پھر خوشدل شاہ کی 24 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اننگ نے اسکور 184 رنز تک پہنچا دیا۔

خوشدل شاہ نے گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت شاٹس کھیلے وہ پلیئر آف دی میچ 266.66 کے ساتھ ڈومینیٹرز کے گیند بازوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہا تھا اور کسی بھی بولر کو خاطر میں نہیں لا رہا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں ڈومینیٹرز اپنے مخالفین سے زیادہ دور نہیں تھے کیونکہ احمد شہزاد ایک اچھا آغاز فراہم کرنے کے فوری بعد 19 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

ڈومینیٹرز  کےمحمد متھون نے 34 گیندوں پر 36 رنز بنائے ناصر حسین نے شاندار 66 رنز بنائے اور عارف الحق نے 24 رنز کی اننگ کھیلی، لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

متعلقہ خبریں