Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ اور کوچز پر خواتین ریسلرز کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

بھارت کی متعدد خواتین ریسلرز نے ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ اور کوچز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ریسلرز کو جنسی ہراساں کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی صف اول کی خواتین ریسلرز نے دھرنے مظاہروں کا اہتمام کیا ہے، ریسلرز کا کہنا ہے کہ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ اور کوچز نے خواتین ریسلرز کو جنسی ہراساں کیا ہے۔

بھارت کی ٹاپ خواتین ریسلرز کی جانب سے ان الزامات کے بعد مودی سرکار نے چپ سادھ لی ہے۔

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے کے بعد اولمپک کانسی کی فاتح ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کی قیادت میں خواتین پہلوانوں نے بدھ کو دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاج شروع کیا، احتجاجی دھرنا آج بھی جاری رہا۔

بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ جو 2011 سے ڈبلیو ایف آئی کی سربراہی کر رہے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے چھ بار رکن پارلیمنٹ ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کی گولڈ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ کوچ اور ڈبلیو ایف آئی کے صدر نے متعدد لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

احتجاجی دھرنے میں موجود ایک 28 سالہ خاتون ایتھلیٹ نے کہا کہ “خواتین ریسلرز کو کوچز اور ڈبلیو ایف آئی کے صدر کے ذریعے قومی کیمپوں میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔”

خاتون ریسلر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں قومی کیمپ میں کم از کم 10-20 لڑکیوں کو جانتی ہوں جنہوں نے اپنے اوپر ہونے والی جنسی زیادتیوں کی مجھے کہانیاں سنائی۔

گولڈ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ بہت سی خاتون ریسلرز کو آگے آنے سے ڈرایا گیا تھا، وہ اپنے خاندانی پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ ہیں اور وہ ان سے لڑ نہیں سکتے کیونکہ وہ طاقتور ہیں۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی دھرنے کے مقام واڈرا ان ایتھلیٹس کی حمایت میں آئیں اور الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ریسلرز کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

متعلقہ خبریں