قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ ادا کرنے کے دوران اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
اپنی ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ’’الحمداللہ‘‘ کا کیپشن لکھا۔
Alhamdulillah 🤲 pic.twitter.com/Uwx8mgqFxW
— Shaheen Afridi (@iShaheenAfridi) January 22, 2023
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصویر میں شاہین شاہ آفریدی خانہ کعبہ کے صحن میں احرام پہنے موجود ہیں۔
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کی ٹوئٹ پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے اور ان سے دعاؤں کی خصوصی اپیل بھی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ شاہین آفریدی اپنے سسر کے نقش قدم پر
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کم بیک کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی اپنے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ سعودی عرب میں ہی موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔


















