پرتگال کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو سعودی پرو لیگ میں النصر فٹ بال کلب کی جانب سے میدان میں اترے مگر گول کرنے میں ناکام رہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ پرتگالی فارورڈ سعودی پرو لیگ میں اپنے پہلے میچ میں کوئی گول اسکور نہ کر سکے لیکن ان کی ٹیم نے اتفاق کلب کو 1-0 سے شکست دی۔
میچ کے دوران تالیسکا نے 31 ویں منٹ میں عبدالمجید نے رونالڈو کی جانب کراس شاٹ کھیلا جو رونالڈو کے سر سے انتہائی اونچا رہا۔
یہ بھی پڑھیں : کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹ بال کلب سے تاریخی معاہدہ
النصر فٹ بال کلب جس نےسعودی پرو لیگ کے 14 گیمز کھیلے ہیں اس کامیابی کے بعد دفاعی چیمپئن الہلال سے ایک پوائنٹ آگے بڑھ گئے، الہلال نے 15 میچز کھیلے ہیں۔
النصر کے شائقین کو اپنے نئے ہیرو کو مسابقتی ایکشن میں دیکھنے کے لیے فٹ بال کی تاریخ میں سب سے حیران کن تبدیلیوں میں سے ایک کے اعلان کے بعد تین ہفتے انتظار کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو کرسٹیانو رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم کے خلاف ایک نمائشی کھیل میں النصر اور الہلال کی مشترکہ XI کے لیے کھیلا جس میں پرانے دشمن لیونل میسی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : رونالڈو کی ’کوسموگراف ڈیٹونا‘ نامی گھڑی کے دنیا بھر میں چرچے
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پانچ بار بیلن ڈی آر جیتنے والا، چیمپیئنز لیگ کا ٹاپ اسکورر بھی ہے، جس نے پانچ ٹائٹل اکٹھے کیے، اور مانچسٹر یونائیٹڈ، ریئل میڈرڈ اور یووینٹس کے ساتھ سات ڈومیسٹک چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی جانب سے 118 انٹرنیشنل ریکارڈ گول کر چکے ہیں، انہوں نے یورو 2016 بھی جیتا تھا، رونالڈو اپنے کیرئیر میں 819 گول کر چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرتگالی اسٹار سعودی کلب کے ساتھ معاہدے سے سالانہ 200 ملین ڈالر تک کما سکتا ہے، جس سے وہ تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا فٹبالر بن جائے گا۔


















