Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی افریقہ کے لیے ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کا سنہری موقع

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کا موقع حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری ون ڈے انٹرنیشنل کی ہوم سیریز میں پروٹیز نے انگلینڈ کو 27 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر اوپر جانے کے لیے تیار ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں 17 میچز میں 6 فتوحات او 69 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے،

پروٹیز اگر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی دو میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پھر پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ 8 ویں پوزیشن پر پہنچ سکتا ہے جو آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کا آخری نمبر ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی سپر لیگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ پاکستان اس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ یکم فروری کو ہو گا۔

متعلقہ خبریں