Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی کھلاڑیوں کو 8 فروری تک بی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو 8 فروری تک بنگلادیش پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں 8 فروری تک شرکت کرنے کی اجازت دے دی، جو کرکٹرز 5 فروری کو کوئٹہ میں ہونے والے نمائشی میچ کا حصہ نہیں وہ 8 فروری کو واپس آسکتے ہیں۔

پانچ فروری کو کوئٹہ میں نمائشی میچ کھیلنے والے دو فروری کو واپس پہنچیں گے، پی سی بی نے پی ایس ایل کھیلنے والے تمام کرکٹرز کو دو  فروری کو وطن واپس طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ بی پی ایل کھیلنے والے پاکستانی پلیئرز کو وطن واپسی کا حکم

پی سی بی نے واپس بلانے کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا، پی ایس ایل نہ کھیلنے والے کرکٹرز پر وطن واپسی کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں