Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سپر لیگ 8 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گی، جس میں پاکستان کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہر کریں گے۔

پی ایس ایل 8 کا افتتاح لیگ کے آفیشل ترانے سے ہو گا اس کو ’سب ستارے ہمارے‘ کا نام دیا گیا ہے، جسے گلوکار عاصم اظہر، شے گل اور فارس شفیع نے مل کر گایا ہے، جبکہ افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا بھی اپنی خوبصورت آواز کے سحر میں شائقین مبتلا ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی پی ایس ایل 8 کو یادگار اور تاریخی بنانے کے لیے کا پرجوش دکھائی دیتی ہے۔

پی ایس ایل 8 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے افتتاحی تقریب میں پہلی بار آگمنٹڈ ریالٹی اور ورچوئل ریالٹی کی تکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق آگمنٹڈ ریالٹی اور ورچوئل ریالٹی کا استعمال دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب میں ڈرون کے ذریعے خوبصورت لائٹنگ کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا پہلا میچ بھی 13 فروری کو ہی کھیلا جائے گا جو افتتاحی تقریب کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

متعلقہ خبریں