Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی اسکواش ٹیم کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی عبرتناک شکست

پاکستان نے بھارت کو ایشین جونیئر اسکواش چمپئین شپ کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسکواش ٹیم نے 21 ویں ایشین جونیئر اسکواش چمپئین شپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارتی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے زیر کرکے 21 ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

بھارت کے شہر چنئی میں ہونے والے اس فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان نے بھارتی ٹیم کو باآسانی شکست سے دوچار کر کے ایشین جونیئر اسکواش چمپئین شپ کے دونوں ٹائٹل ایک مرتبہ پھر اپنے نام کر لیے۔

چنئی میں ہونے والے اس ایونٹ کے فائنل میں ایشین جونیئر چمپئین نور زماں نے بھارتی حریف کو 3-1 سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں محمد حمزہ خان نے اپنے حریف کو باآسانی 3-0 کے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

یاد رہے کہ ایشین جونیئر چمپئین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو 2-0 سے اور بھارت نے جنوبی کوریا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

ایشین جونیئر اسکواش چمپئین شپ میں نور زماں اور محمد حمزہ خان کی شاندار کارکردگی پر سابق عالمی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زماں نے مبارکباد دی۔

اسکواش کے سابق عالمی چمپئینز کا کہنا تھا یہ پاکستان اسکواش کے لیے خوش آئند ہے اور امید ہے کہ پاکستان جلد ہی اس کھیل میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گا۔

متعلقہ خبریں