Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطین کی حمایت میں آئرش فٹ بال کلب نے نئی شرٹ جاری کر دی

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹاپ فلائٹ کلب بوہیمین ایف سی نے فلسطین کی حمایت میں ٹیم کی نئی شرٹ جاری کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرش ٹاپ فلائٹ کلب بوہیمین ایف سی کا مقصد فلسطینی کاز کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور مقبوضہ مغربی کنارے میں تلکرم پناہ گزین کیمپ میں بچوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

آئرش ٹاپ فلائٹ فٹ بال کلب بوہیمین ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس نئی کٹ کے اجراء کا مقصد اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے.

ڈبلن میں واقع 132 سالہ پرانا آئرش فٹ بال کلب مقبوضہ مغربی کنارے میں تلکرم پناہ گزین کیمپ میں بچوں کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کرے گا۔

فٹ بال کلب کی اس کٹ پر فلسطینی رنگوں کو دہرائے جانے والے پیٹرن میں آگے اور پیچھے کے ساتھ ساتھ کالر کے نیچے کبوتر کی تصویر نمایاں ہے۔

کلب کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جرسی سے حاصل ہونے والے منافع کا دس فیصد تلکرم میں فلسطین اسپورٹ فار لائف پروجیکٹ کو کھیلوں کا سامان فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں