Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 8؛ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 63رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 8 کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

اس سے قبل ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قندرز کی جانب سے مرزا بیگ اور فخر زمان نے جارحانہ آغاز کیا۔

مرزا بیگ 15 گیندوں پر 31 اور فخرزمان 14 گیندوں پر 22 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کامران غلام نے بھی 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کے شائے ہاپ نے 32 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی اور حسین طلعت نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویزے صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ سکندر رضا نے 16 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیص احمد اور اوڈین اسمتھ نے 2،2 جب کہ محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بناسکی۔

کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے 48 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،محمد حفیظ 25، مارٹن گپٹل 15 جبکہ کپتان سرفراز احمد  16 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ راشد خان اور سکندر رضا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ان کی ٹیم جیسن روئے، مارٹن کپٹل، محمد حفیظ ، کپتان سرفراز احمد، افتخار احمد، عبدل بنگلزائی، محمد نواز، اوڈین اسمتھ، نسیم شاہ، محمد حسنین اور قیص احمد پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز ٹیم

لاہور قلندرز نے ان فٹ لیام ڈاسن کی جگہ افغان آل راؤنڈر راشد خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ قلندرز میں فخرزمان، طاہر بیگ، کامران غلام، شائے ہاپ، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں