Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہائی وولٹیج میچ، سلطانز نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 11 ویں ہائی وولٹیج میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو صرف 3 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گیے میچ میں کراچی کنگز 196 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا سکی، اس جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس کے لاٹھی چارج نے بڑے ہدف کو حاصل کرنے کی امید جگا دی تھی، انہوں نے 34 گیندوں 75 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

میتھیو ویڈ 20، شعیب ملک 14، حیدر علی 12، بین کٹنگ 12 اور کپتان عماد وسیم نے 47 رنز کی اننگ کھیلی۔

ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کی، جبکہ خوشدل شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 8، کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگ کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے، شان مسعود 33 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 64 گیندوں پر 110 رنز کی ناقابل شکست سنچری اسکور کی، ان کی سنچری میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمر اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈز:

ملتان سلطانز: شان مسعود، محمد رضوان (کپتان)، ریلی رؤسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھویٹ، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد الیاس، احسان اللہ۔

کراچی کنگز: میتھیو ویڈ، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، عرفان خان، عماد وسیم (کپتان)، بین کٹنگ، عامر یامین، محمد عمر، عمران طاہر، عاکف جاوید.

متعلقہ خبریں