ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے سے متاثر اور خوف زدہ ہونے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انوکھا اقدام کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ترکیہ میں ایک فٹ بال میچ کو 4 منٹ اور 17 سیکنڈ کے بعد روک دیا گیا، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے مختلف اقسام کے کھلونے گراؤنڈ میں پھیکنا شروع کر دیئے۔
Besiktas and Antalyasor fans threw stuffed toys onto the pitch during their game for the children who have survived the recent earthquakes in Turkey.
Football ❤️ pic.twitter.com/WXaJKb4y60
— HLTCO (@HLTCO) February 27, 2023
ترکش سپر لیگ کا یہ میچ بیسکٹاس اور انتالیہ سپور کے مابین کھیلا جا رہا تھا، میچ جوں ہی 4 منٹ اور 17 سیکنڈز پر پہنچا تو کھیل کو روکا گیا، یہ وہی وقت ہے جب ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : یونان نے زلزلہ متاثرین کے لیے اپنی سرحد بند کر دی
اس زلزلے میں نیو کیسل کے سابق مڈ فیلڈر کرسٹیان اتسو کی بھی موت ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ فروری کے آغاز میں ہولناک زلزلے سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 50,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب 7.8 شدت کے زلزلے نے جنوبی ترکیہ اور شمالی شام کے کچھ حصوں کو شدید متاثر کیا تھا۔
میچ کو زلزلے کے وقت پر روکنے کے بعد بیسکٹاس کے شائقین نے بھرے کھلونے اسٹینڈ سے پھینکنا شروع کئے جو ترکیہ اور شام میں آنے والے حالیہ زلزلوں سے متاثر ہونے والے بچوں کو دیئے جائیں گے.
یہ فٹ بال میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا جس کے نتیجے میں بیسکٹاس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر چلا گیا۔


















