Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیونل میسی فیفا 2022 کے بہترین فٹ بالر قرار

فیفا نے مینز پلیئر آف دی ایئر کا خطاب ارجنٹائن کے لیونل میسی کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان لیونل میسی کو فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے جبکہ اسپین کی الیکسیا پوٹیلس جنہوں نے گزشتہ سال بیلن ڈی اور جیتا تھا، کو ویمنز پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

ارجنٹائن کے 35 سالہ لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں فرانس کے خلاف دو گول کیے تھے اس فائنل میں ارجنٹائن نے پنالٹیز پر فتح حاصل کی تھی۔

پیرس کے سالے پلیل میں منعقد ہونے والی تقریب میں لیونل میسی ورلڈ کپ فائنل کے حریف فرانس کے فارورڈ اور پیرس سینٹ جرمین کے ساتھی کائلان ایمباپے کے ساتھ بیٹھے تھے۔

لیونل میسی نے ایوارڈ ملنے پر کہا کہ یہ حیرت انگیز اور زبردست سال تھا اور آج یہاں آنا اور فیفا کا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں فرانس کے کائلان ایمباپے نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی تھی لیکن قسمت کی دیوی لیونل میسی کے ساتھ تھی۔

لیونل میسی کے ہم وطن سکالونی اور ایمیلیانو مارٹینیز نے بالترتیب کوچ آف دی ایئر اور کیپر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا اور ان کے حامیوں کو بہترین مداحوں کا انعام بھی ملا۔

متعلقہ خبریں