بھارت میں بیڈ منٹن کھیلتے ہوئے ایک کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا.
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے پروفیسر جے شنکر انڈور اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایک 38 سالہ شخص گر گیا اور اس کی موت ہوگئی۔
گزشتہ دو ہفتوں میں تلنگانہ میں اس طرح کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ اس شخص کی شناخت شیام یادو کے طور پر کی گئی ہے جس کا تعلق حیدرآباد کے مضافاتی ملکاجگیری سے ہے اور یہ واقعہ اسٹیڈیم میں نصب کیمرے میں قید ہوگیا۔
موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ واقعات میں کھلاڑی کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دپیکا پڈوکون اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟
کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اگر فوری طور پر کھلاڑی کو طبی امداد فراہم کی جاتی تو اس کی زندگی کو بچایا جا سکتا تھا۔
بیڈمنٹن کھلاڑی شیام یادو کے بھائی نے کہا کہ وہ ایک پرجوش کھلاڑی تھے جنہوں نے بیڈمنٹن، کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیا۔ وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا تھا اور کام کے بعد ہر روز کھیلتا تھا۔
اگرچہ موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، لیکن حالیہ واقعات کی بنیاد پر، دل کا دورہ پڑنا ان کی اچانک موت کی ممکنہ وجہ سمجھا جاتا ہے۔


















