Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیرون پولارڈ کی سرزنش

پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے ملتان سلطانز کے کیرون پولارڈ کو ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر سرزش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو گزشتہ روز روز قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنز کے لیے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی ہے۔

ملتان سلطانز کے کیرون پولارڈ نے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جس کے مطابق زبان، حرکات یا اشاروں کا استعمال جو توہین آمیز ہو یا جو میچ کے دوران بلے باز کے آؤٹ ہونے پر جارحانہ ردعمل کو جنم دے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ پہلی اننگز کے 13ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب پولارڈ نے عبداللہ شفیق کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کرنے کے بعد انہیں پویلین جانے کا اشارہ دیا۔

رپورٹ کے مطابق کیرون پولارڈ نے جرم قبول کر لیا اور میچ ریفری محمد جاوید ملک کی تجویز کردہ سزا کو قبول کر لیا۔

یہ الزام آن فیلڈ امپائر مارٹن سیگرز اور فیصل آفریدی، تھرڈ امپائر احسن رضا اور چوتھے امپائر شوزب رضا نے لگایا۔

متعلقہ خبریں