پاکستان میں گھڑ دوڑ کے سب سے بڑے مقابلے ’پاکستان ڈربی 2023‘ میں ’پاکستانی اسٹار‘ نامی گھوڑے نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گھڑ دوڑ کے سب سے بڑے ایونٹ پاکستان ڈربی 2023 میں گھڑ سوار صفدر حسین نے پاکستانی اسٹار نامی گھوڑے کی بدولت ریس میں کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ڈربی 2023 میں کامیابی کے بعد پاکستانی اسٹار نامی گھوڑے پر سوار صفدر حسین نئے قومی ڈربی چمپئین بھی بن گئے ہیں۔
لاہور ریس کلب میں سالانہ گھڑ دوڑ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستانی ڈربی ریس میں نوجوان جوکی صفدر حسین نے اپ سیٹ کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلی۔

نوجوان جوکی صفدر حسین نے تجربہ کار جوکیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان ڈربی ریس نو گھوڑوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، 2400 میڑ ریس میں پاکستانی سٹار نامی چار سالہ گھوڑے نے سب کو پیچھے چھوڑ کر فتح سمیٹی۔
فاتح گھوڑے پاکستانی سٹار نے مقررہ فاصلہ ریکارڈ دو منٹ اکتیس سیکنڈز میں طے کیا۔
پاکستانی اسٹار کے شہہ سوار صفدر حسین نئے چیمپئن بن گئے جبکہ گھوڑے کے مالک حاجی چوہدری اصغر علی کو 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔


















