Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کی نشریات تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 8، کے درمیان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کی نشریاتی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کے درمیان 8، 10 اور 11 مارچ کو ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان میچز میں 11 کمنٹیٹرز اور 2 پریزینٹرز شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے درمیان ہونے والے ویمنز لیگ کے یہ 3 نمائشی میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے، جبکہ اس دن ہونے والے مردوں کے میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ثنا میر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال، وقار یونس، ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، مارک بچر، سکندر بخت اور سائمن ڈول نمائشی گیمز کے دوران کمنٹری پینل پر ہوں گے، جبکہ زینب عباس اور ایرن ہالینڈ پریزنٹرز ہوں گی۔

All You Need to Know About Pakistan's First IPL-Like Women's League

لیگ کی دونوں ٹیمیں ایمازون اور سپر ویمنز نمائشی میچز میں حصہ لیں گی۔

بسمہ معروف ایمازون کی کپتانی کریں گی، جس میں آئرلینڈ کی لورا ڈیلانی، انگلینڈ کی تینوں ڈینی وائٹ، مایا بوچیئر اور ٹامی بیومونٹ اور آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف شامل ہیں۔

ندا ڈار سپر ویمن کی قیادت کریں گی، جس میں سری لنکا کی چماری اتھاپاتھو، انگلینڈ کی لارین ونفیلڈ ہل، بنگلہ دیش کی جہانارا عالم، جنوبی افریقہ کی لورا ولوارڈٹ اور نیوزی لینڈ کی لیا تاہوہو شامل ہیں۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ان میچز کی کوریج کے لی 30 عدد ہائی ڈیفینیشن کیمرے استعمال کئے جائیں گے، بگی کیم اس کے علاوہ ہو گی۔

میچز کے دوران ریویو سسٹم، ہاک آئی اور الٹرز ایج ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

ویمنز لیگ کے تینوں میچز لائیو ٹیلی کاسٹ ہوں گے، مقامی شائقین کے علاوہ دنیا بھر کے ناظرین کے لیے لائیو اسٹریمنگ پی سی بی اور پی ایس ایل کے یوٹیوب چینلز پر دستیاب ہو گی۔

متعلقہ خبریں