Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور افغانستان کے مابین تین میچوں پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے افغان کرکٹ بورڈ نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے، سیریز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ کو ہو گا، دوسرے میچ میں پاک افغان ٹیمیں 27 مارچ کو مدمقابل ہوں گی، جبکہ سیریز تیسرا اورآخری میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی بابراعظم کی قیادت میں 22 مارچ کو روانہ ہو گی، جبکہ افغانستان کے خلاف ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں