ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔
ملتان سلطانز کے روسو نے پشاور کیخلاف 41 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ رائیلی روسو نے تیز ترین سنچری کیلئے اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔
جنوبی افریقی کرکٹر نے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ اسی میچ میں روسو نے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔
Master Riley's unlocked Zen mode 🧘🏻♂️
Joint-fastest 5⃣0⃣ of all time in the HBL PSL. #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #PZvMS pic.twitter.com/3dTcKRjMGs
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2023
راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ کے پشاور کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے روسو نے 17 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
اس سے قبل کامران اکمل، آصف علی اور حضرت اللہ ززائی نے بھی17 گیندوں پر نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔


















