پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بابراعظم ہمارا بہترین کپتان ہے، وہ ٹیم کے کپتان برقرار ہیں، جس دن وہ کہیں گے اس پر ان کی کپتانی کا فیصلہ کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے کیوں کہ ہم نے ورلڈ کپ کی تیاری کرنی ہے، ہمارے کچھ سینئر کھلاڑی 2 سال سے بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے ہیں اس پر سب کو اتفاق ہے، ہمیں اب ورلڈکپ کا سوچنا ہے، ابھی سے اسسمنٹ کریں گے تو ابھی سے یہ کام کرنا پڑے گا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابراعظم ہمارا بہترین کپتان ہے، وہ ٹیم کے کپتان برقرار ہیں، جس دن وہ کہیں گے اس پر ان کی کپتانی کا فیصلہ کریں گے، ہمارے سینئر زکھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ان کی جگہ پکی ہے، نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کررہے ہیں۔


















