Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاداب خان کو کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے شاداب خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتان بنانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتان بنائے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں پی سی بی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینئرز کھلاڑیوں کو آرام دینا اور نوجوان کھلاڑیوں سمیت شاداب خان کو کپتانی کا موقع فراہم کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ کہا کہ شاداب خان کو کھیل کے میدان میں خود کو ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

اعلان کردہ اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف،افتخاراحمد، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود،طیب طاہر، زمان خان، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر کے مطابق ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان سے سیریز کے لیے آصف علی، حیدر علی، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہوگی، سیریز کا دوسرا میچ 26 اور تیسرا 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں