Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 8، پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے یونائیٹڈ کو پچھاڑ ڈالا

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے 183 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر رحمان اللہ گرباز جلد آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد ایلکس ہیلز اور صہیب مقصود کے درمیان 115 رنز کی شراکت ٹیم کو میچ میں واپس لے آئی۔

ایلکس ہیلز 57 اور صہیب مقصود 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بیٹسمین بڑا اسکور نہ کر پایا ، ماسوائے کپتان شاداب خان جنہوں نے 26 رنز کی مزاحمت کی۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد اور عامر جمانے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عظمت اللہ عمر زئی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

پی ایس ایل 8 کے اس ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

زلمی کے کپتان بابراعظم نے 64 رنز کی عمدہ اور ذمہ دارانہ اننگ کھیلی، ان کے علاوہ محمد حارث نے 34 رنز بنائے۔

صائم ایوب 23 رنز بنا سکے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور کی اننگ 16 رنز تک محمدود رہی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی، اور فضل حق فاروقی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں