Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے ایلیمنیٹر ون میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کا 171 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پشاور زلمی کے 171 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا، 14 رنز کے مجموعی اسکور پر فخر زمان پویلین واپس لوٹ گئے۔

مرزا بیگ اور احسن حفیظ نے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، احسن حفیظ 15 رنز بنا کر داغ مفارقت دے گئے۔ جس کے بعد عبداللہ شفیق 10 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

مرزا بیگ 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو لگ رہا تھا کہ زلمی یہ میچ جیت جائے گی، لیکن سام بلنگز اور سکندر رضا نے پانسہ پلٹ دیا۔

سام بلنگز نے 21 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور سکندر رضا نے 14 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

ڈیوڈ ویزے 9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے چھکا لگا کر ٹیم کی فتح کا بگل بجا دیا۔

لاہور قلندرز نے 171 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

پشاور زلمی کے عظمت اللہ عمر زئی نے دو وکٹیں حاصل کی جبکہ وہاب ریاض، عامر جمال اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان بابر اعظم اور محمد حارث کے درمیان 89 رنز بنائے، زلمی کے کپتان بابر اعظم 36 گیندوں پر 42 رنز کی اننگ کھیل کر راشد خان کا شکار بنے۔

محمد حارث نے شاندار اننگ کھیلی اور 54 گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ بھانوکا راجا پاکسے نے 25 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں.

شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈز:

پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، بھانوکا راجہ پاکسے، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمر زئی، مجیب الرحمان، سلمان ارشاد

لاہور قلندرز: مرزا بیگ، فخر زمان، عبداللہ شفیق، سام بلنگز، احسن حفیظ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان،

متعلقہ خبریں