Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انکل سام کی سُبکی، جاپان نے امریکی تسلط کا شیرازہ بکھیر دیا

جاپان نے میامی میں امریکی تسلط کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا.

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جاپان نے ورلڈ بیس بال کلاسک کے فائنل میں دفاعی چمپئین امریکہ کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈ بیس بال کلاسک جیت لیا۔

جاپان نے میامی میں ہونے والے ورلڈ بیس بال کلاسک ٹائٹل کے فائنل میں دفاعی چیمپئن امریکہ کو 3-2 سے شکست دی۔

جاپانی سٹار شوہی اوہتانی نے میامی میں نویں اننگز میں لاس اینجلس کے ساتھی امریکی کپتان مائیک ٹراؤٹ کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔

جاپان نے 2006 اور 2009 میں ٹورنامنٹ کے پہلے دو ایڈیشن جیتے تھے۔

جاپانی سٹار 28 سالہ شوہی اوہتانی نے فتح کے بعد کہا کہ یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے، شوہی اوہتانی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

شوہی اوہتانی نے مزید کہا کہ انہوں نے جاپان کو جیتتے ہوئے دیکھا ہے اور میں صرف اس کا حصہ بننا چاہتا تھا، میں واقعی اس بات کی تعریف کرتا ہوں کہ میں یہ عظیم تجربہ کرنے میں کامیاب رہا۔

ڈبلیو بی سی کا پانچواں ایڈیشن ٹورنامنٹ کے فائنل ایٹ بیٹ میں میجر لیگ بیس بال کے دو بہترین کھلاڑیوں کے درمیان میچ اپ پر ہوا۔

امریکی بیس بال ٹیم کے مینجر مارک ڈیروسا نے کہا کہ بیس بال کی دنیا آج رات جیت گئی ہے، میں امید کر رہا تھا کہ شوہی اوہتانی اور اس کی ٹیم کے خلاف ہماری پلاننگ اچھی تھی۔

مینجر مارک ڈیروسا نے مزید کہا کہ پوری دنیا نے فائنل میں صرف شوہی اوہتانی کو ہی دیکھا جو فائنل میں سب سے منفرد کھلاڑی تھا۔

متعلقہ خبریں