Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شائقین میچ کو صرف تفریح کے طور پر لیں، راشد خان

افغانستان کی ٹیم کے کتپان راشد خان نے شارجہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ شائقین میچ کو صرف تفریح کے طور پر لیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے شارجہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ شائقین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میچز کو صرف تفریح کے طور لیں۔

لیگ اسپنر راشد خان نے کہا کہ میں چاہوں گا جو بھی ہارے یا جیتے لیکن شائقین پیار کے ساتھ رہیں۔

افغان ٹیم کے کپتان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی ٹیم کمزور نہیں ہے، جو پلیئر سلیکٹ ہوئے وہ سپر لیگ میں پرفارم کر کے آئے ہیں۔

راشد خان نے سیریز میں بابر اعظم کی عدم موجودگی پر کہا کہ میں بابر اعظم کو مس کروں گا، کیونکہ اس کو بولنگ کرانا ہمیشہ چیلنج رہا ہے۔

راشد خان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پہلے میچز بہت سخت مقابلے کے بعد ہارے، اب جیت کی کوشش کریں گے.

راشد خان نے کہا کہ افغانستان کے پاس بھی نوجوان ٹیم ہے سیریز بہت دلچسپ ہو گی۔

راشد خان نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ اپنے کیرئیر میں افغانستان کے اندر انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکوں۔

متعلقہ خبریں